اوبامہ: ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کرنے کی منصوبہ بندی سے باز رہے


اوبامہ: ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کرنے کی منصوبہ بندی سے باز رہے

امریکی صدر باراک اوبامہ نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی منصوبہ بندی سے باز رہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کی شبہات کے پیش نظر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ اس طرح کے منصوبے ٹرمپ کو نقصان پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ اوباما، وائٹ ہاؤس میں اطالوی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔

کانفرنس کے دوران اوباما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو انتخابات میں دھاندلی کی سوچ کو اپنے ذھن سے باہر کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹرمپ سے گزارش کرتا ہوں کہ شکوہ شکایات کے بجائے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرے۔

اوباما نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: امریکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات سے پہلے ہی انتخابات کی ساکھ کو چیلنج کیا گیا ہے، اس قسم کی بے بنیاد باتوں کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کر کے اسے ہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری