روس کے جنگی جہاز ایرانی سمندری حدود میں داخل


روس کے جنگی جہاز ایرانی سمندری حدود میں داخل

روس کے بحیرہ کیسپیئن یونٹس کے دو بحری جہاز آج صبح بحیرہکیسپیئن پر واقع انزلی بندرگاہ کے راستے اسلامی جمہوریہ ایران کے سمندری حدود میں داخل ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، روس کے بحیرۂ کیسپیئن یونٹس کے دو جنگی جہاز آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے انزلی بندرگاہ کے راستے اس ملک کے سمندرے حدود میں داخل ہوئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی جنگی جہازوں کا اسلامی جمہوریہ ایران اور قزاقستان کے دورے کا مقصد بحیرۂ کیسپیئن کے ساحلی ملکوں کے درمیان بین الاقوامی تعاون میں اضافہ اور ان کو مضبوط بنانا ہے۔

روسی جنگی ٹاسک فورس تاتارستان کے راکٹ کیریئر شپ، گراڈ سوجاسک نامی میزائل فریگیٹ اور کیریئر سپورٹر جہازوں کے ہمراہ کپتان بایسکوف کی کمان میں انزلی بندرگاہ میں داخل ہوگئے ہیں۔

روسی بحری بیڑوں چوتھی بار اسلامی جمہوریہ ایران ک ےسمندری حدود میں لنگر انداز ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے 2007، 2014 اور 2015 میں بھی روس کے فوجی بحری ٹاسک فورس نے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے ایران کا سفر کیا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، اس دو روزہ دورے کے دوران روسی جنگی بیڑوں کے کمانڈرز اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے شمالی بیڑے کےکمانڈرز اور صوبہ گیلان کے گورنر سے ملاقات کریں گے۔

روسی جنگی جہازوں کا فلوٹیلا ایران کے شہروں لاہیجان، رشت اور آزاد علاقے انزلی کا دورہ کرے گا جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے اہلکار بھی اس فلوٹیلا میں شریک ہوں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری