عراقی فورسز نے نینوا صوبے کے مزید دو دیہات آزاد کرالئے


عراقی فورسز نے نینوا صوبے کے مزید دو دیہات آزاد کرالئے

عراقی فوج اور عوامی رضا کارفورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موصل کے قریب مزید دو دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ،عراقی فورسز نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے داعش کی چنگل سے مزید  ''ناروان'' اور ''باریمائی'' نامی دو دیہات آزاد کرالئے ہے۔

دوسری طرف ''کرد پیشمرگہ فورسز'' نے موصل کے مشرقی علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرکے داعش کو فرار ہونے پر مجبور کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج نے زمین اور فضا سے باقاعدہ طور پر داعش کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے اور ابتدائی طور پر اسے بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری