شمخانی: ایران کو خطے کی مظلوم اقوام کی حمایت کرنے میں کوئی خوف نہیں ہے


شمخانی: ایران کو خطے کی مظلوم اقوام کی حمایت کرنے میں کوئی خوف نہیں ہے

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ ایران یقینی طور پر خطے کی مظلوم عوام اور قوموں کی حمایت کو مسلسل جاری رکھے گا اور مظلوم قوموں اور ریاستوں کی براہ راست حمایت کرنے سے کبھی بھی خوفزدہ نہیں ہوگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، سپریم لیڈر کے نمایندے اور ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری  نے پرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کی ناکامیوں کا آغاز ہوچکا ہے اور اس وجہ سے ان کے حامی سیاسی چالوں کے ذریعے سے ان کی مزید ناکامیوں کو التوا میں ڈالنے کے درپے ہیں۔

انہون نے بحیرۂ احمر میں امریکی جنگی جہازوں پر راکٹ حملے میں ایران کے ممکنہ کردار کے بارے میں امریکی حکام کی طرف سے بعض بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ، امریکہ کے اتحادی یمنی عوام کے مقابلے میں مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرکے ذلیل و خوار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان ناکامیوں کو ایران سے منسوب کرکے جنگی جرائم کو چھپانے اور ان کو اپنے ذمے لینے سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وائس ایڈمرل شمخانی نے مزید کہا کہ ایران یقینی طور پر خطے کی مظلوم عوام اور قوموں کی حمایت کو مسلسل جاری رکھے گا اور مظلوم قوموں اور ریاستوں کی براہ راست حمایت کرنے سے بھی ہرگز خوفزدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے حالیہ برسوں میں ایران کی فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی حمایت کے بارے میں کہا کہ ملک کی اعلیٰ ترین اتھارٹی کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تہران کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کے دفاع، ان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور صیہونی حکومت کے حملوں کے خلاف حمایت جاری رہے گی۔

انہون نے تاکید کی کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یمن، عراق اور شام میں مزاحمت کار قوموں کو فتح اور نصرت الہی نصیب ہوگی اور مسلط کی گئی دہشت گردی اور ان کے علاقائی حامیوں کو شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری