راولپنڈی کے علاقے فتح جنگ سے معروف شیعہ عالم دین اور سماجی کارکن اغواء


راولپنڈی کے علاقے فتح جنگ سے معروف شیعہ عالم دین اور سماجی کارکن اغواء

سی ٹی ڈی پنجاب پولیس نے راولپنڈی کے علاقہ فتح جنگ سے معروف شیعہ عالم دین و سماجی کارکن ظہیر الدین باہر کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی کے علاقہ فتح جنگ سے ایجنسیوں اور سعوی نواز سی ٹی ڈی پنجاب پولیس نے معروف شیعہ عالم دین و سماجی کارکن ظہیر الدین باہر کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

شیعت نیوز کے مطابق، شیعہ عالم دین کو انکے فام ہاؤس سے اغوا کیا گیا ہے اور انہیں اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔

ظہیر الدین بابر ایک سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ شیعہ عالم دین بھی ہیں۔ اُن پر نا ہی کوئی فرقہ وارانہ مسائل پیدا کرنے کا الزام ہے اور نا ہی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث رہے ہیں۔

حکومتِ پنجاب اور وفاق کی جانب سے محض بیلنس پالیسی کے تحت مختلف شیعہ شخصیات کو گرفتار کرکے غیر مرئی آقاؤں کو خوش کیا جارہا ہے، جو شیعہ قوم کے صبر کا بلاجوز امتحان ہے۔

واضح رہے کہ فورتھ شیڈول کے نام پر باعزت شیعہ شہریوں اور شیعہ علماء کرام پر پابندی عائد کی جاچکی ہے اسکے ساتھ ہی مختلف مقامات سے کئی شیعہ علماء، ذاکرین، شخصیات اور بزنس مین کو سی ٹی ڈی نامی پولیس کے دہشتگرد ٹولہ نے اغوا کر رکھا ہے۔

دوسری جانب، ملت کے سرکردہ رہنماؤں اور تنظیموں کی جانب سے حکومت کے اس شیعہ دشمن اقدام پر ابھی تک کوئی واضح پالیسی نہیں دی گئی ہے جس پر قوم شدید الجھن کا شکار ہے۔

تاہم اطلاعات کے مطابق، متاثرہ افراد اور علماء منتشر ہوکر ذاتی کوششیں کررہے ہیں جبکہ اس مسئلے پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری