لندن میں آل سعود کی پالیسیوں کے خلاف سعودیوں کے مظاہرے


لندن میں آل سعود کی پالیسیوں کے خلاف سعودیوں کے مظاہرے

برطانوی دارالحکومت لندن میں مقیم عرب باشندوں نے شہر میں واقع سعودی سفارت خانے کے سامنے سعودی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، لندن میں رہائش پذیر عرب ممالک سے تعلق رکھنے والوں نے سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے سخت نعرےبازی کی۔

شیعت نیوز نے خبر دی ہے کہ مظاہرین نے سعودی عرب پر دہشتگردوں کی سرپرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔

مظاہرہ کرنے والوں نے سعودی عرب کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بےگناہ لوگوں کا قتل روکنے کے لیے سعودی عرب کے محاسبے کا بھی مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے سعودی عرب کو جنگی جرائم کا ارتکاب اور داعش جیسے دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مظاہرہ کرنے والوں نے عراقی افواج اور عراقی رضاکار فورس کے حق میں نعرے لگائے جو عراق میں دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے داعش سے نبرد آزما ہیں۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ آل سعود خطے میں فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں مظاہرہ کرنے والوں نے بحرینی مرجع تقلید آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے بینر اٹھائے ہوئے ان کے حق میں نعرے لگائے جن کی شہریتآل خیلفہ نے منسوخ کر رکھی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری