سائبیریا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 19 افراد جاں بحق


سائبیریا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 19 افراد جاں بحق

سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، یوراگوئے سے 80 کلو میٹر شمال مغربی علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے ایم آئی-8 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں کل 22 افراد سوار تھے جن میں سے 19 ہلاک ہو گئے۔

مذکورہ فوجی ہیلی کاپٹر سقول ایئر کمپنی کی ملکیت تھا۔

روسی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش لینڈنگ کا شکار ہوا تاہم زخمیوں کو فوری طور پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں بھی نکالی جا رہی ہیں ۔

حادثے کے فوری بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو ٹیموں کو روانہ کیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم ابھی بھی ملبے سے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر 140 اہلکار ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کے دو بلیک باکس بھی تلاش کر لیے ہیں جو بالکل درست حالت میں بتائے جاتے ہیں جن سے حادثے کے محرکات کا پتہ لگانے میں مدد لی جائے گی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا اور ایک جانب جھک کر گر گیا تاہم اس میں دھماکہ نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کے اس بیان کے بعد دہشتگردی کے امکانات کو رد کیا جا رہا ہے تاہم اصل حقائق بلیک باکس کی مدد سے ہی سامنے آئیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری