ایرانی وزارات خارجہ نے کرکوک میں داعشی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی


ایرانی وزارات خارجہ نے کرکوک میں داعشی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے عراق کے شہر کرکوک میں دہشت گرد گروہ داعش کے خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے-

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے کہا کہ عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی زندگی کے آخری لمحات ہیں وہ اب اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

قاسمی کا کہنا تھا کہ داعشی بے گناہ عام شہریوں کے خلاف کارروائیاں کر کے انتقام لینا چاہتے ہیں کیوںکہ  انہیں جنگ کے میدانوں میں  ذلت آمیز شکست کا  سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے داعش کے وحشیانہ اقدام پر اپنے گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزرارت خارجہ کے ترجمان قاسمی کا کرکوک میں دہشت گردانہ کارروائی میں شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی تعداد کے بارے میں کہنا تھا کہ عراق کے شہر سلیمانیہ میں ایرانی قونصل خانہ اس مسئلے کا چھان بین کررہا ہے اور بہت جلد صحیح اعداد و شمار عوام کے سامنے پیش کیا جائےگا۔

قاسمی کا کہنا تھا کہ اب تک کی موصولہ خبروں اور اطلاعات کے مطابق، حملے میں چار ایرانی شہید اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ جمعے کو شمالی عراق کے شہر کرکوک میں داعش کے حملے میں سولہ افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں چار ایرانی انجنیئرز بھی شامل ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری