کیمرون میں ٹرین حادثے میں 53 افراد ہلاک، 300 زخمی


کیمرون میں ٹرین حادثے میں 53 افراد ہلاک، 300 زخمی

افریقی ملک کیمرون میں ہولناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک جبکہ 300 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کےمطابق، کمیرون میں دارالحکومت کے قریب مسافر ٹرین کی آٹھ سے زائد بوگیاں پٹڑی سےاترنے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک ہو گئے۔

خیال رہے کہ افریقی ملک کیمرون کے دو بڑے شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرین میں گنجائش سے ذیادہ مسافروں اور موسلادھار بارش کی وجہ سے ٹرین دارالحکومت یاؤنڈے سے 2 گھنٹے کی مسافت پر واقع شہر ایسکا میں پٹڑی سے اتر گئی۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ  ٹرین میں 600 لوگوں کی گنجائش ہے لیکن جمعہ کے روز اس میں 1300 افراد سوار تھے۔

حادثے کی دوسری وجہ موسلادھار بارش بتائی جا رہی ہے۔

وزارت صحت نے ریل گاڑی حادثے میں 53 افراد کے ہلاک اور 300 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری