داعش موصل میں عام شہریوں کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرسکتی ہے


داعش موصل میں عام شہریوں کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرسکتی ہے

اقوام متحدہ نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ موصل میں عراقی فورسز کی پیش قدمی کے موقعے پر اقوام متحدہ نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے کل جمعہ کے روز ایک بیان میں امکان ظاہر کیا ہے کہ عراقی فورسز کے موصل کی آزادی کے لئے جاری آپریشن کے موقعے پر تکفیری دہشت گرد گروہ داعش عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔

موصل میں عراقی اسپیشل فورسز تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کےآخری گڑھ  موصل کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

رعد الحسین نے اعلان کیا کہ ان کے دفتر کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ  داعش نے عام شہریوں کو موصل کے قریب اپنے مورچوں میں رکھا ہے تاکہ ان کو عراقی افواج کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے ایک ڈھال کے طور پر استعمال کرے۔

اس بیان میں مزید آیا ہے کہ داعش نہ صرف ان میں سے کمزور لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرےگی بلکہ ان کے قتل عام کے خطرے کا بھی قوی امکان پایا جاتا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری