داعش کا اہم رہنما تیونس میں گرفتار


داعش کا اہم رہنما تیونس میں گرفتار

تیونس کے ذرائع ابلاغ نے دہشتگرد گروہ داعش کے ایک اہم رہنما کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے "موزیک"  ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ تیونس میں ایک سیکیورٹی آپریشن کے دوران داعش کے اہم رہنما "ابی البراء" جو ملک کے وزیر داخلہ اور قومی اور سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث گروہ کا سرغنہ تھا، گرفتار ہوا ہے۔

"موزیک" ریڈیو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ انتہائی خطرناک دہشت گرد صوبہ "المنستیر" کا رہائشی ہے جس کی عمر 25 سال بتائی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، یہ سیکورٹی آپریشن قومی فوج کے زیر انتظام انسداد دہشت گردی فورس کے ذریعے سے دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے عمل میں آیا تھا جو ایک دو ماہ کی نگرانی اور تلاشی کی کارروائیوں کے بعد بالآخر تیونس میں تکفیری دہشت گرد گروہ  کے اہم رہنما کی گرفتاری پر ختم ہوا۔

کہا جاتا ہے کہ ابی البراء بہت عرصے سے المنستیر میں چھپا ہوا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری