کراچی میں مجالس حسینی پر حالیہ حملوں کا سینٹرل جیل سے کنٹرول ہونے کا انکشاف


کراچی میں مجالس حسینی پر حالیہ حملوں کا سینٹرل جیل سے کنٹرول ہونے کا انکشاف

حساس اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی میں مجالس حسینی پر حالیہ حملے سینٹرل جیل سے کنٹرول ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، کراچی میں امام بارگاہ اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر دہشتگرد حملوں کی ہدایات سینٹرل جیل سے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، حساس اداروں نے کراچی میں امام بارگاہ اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملوں کے بارے میں رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ افسران کو بھیج دی ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں کراچی میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کا نیٹ ورک سینٹرل جیل سے چلائے جانے کا خوفناک انکشاف کیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم کے قید دہشت گرد اپنے ساتھیوں کو ہدایات دیتے ہیں۔

رپورٹ میں شہر میں دہشت گردی کے تازہ واقعات میں عاصم کیپری گروپ اور اس کے بھائی کا نام بھی سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں جلد بڑے آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کرازی کے در عباس امام بارگاہ پر تکفیریوں نے خواتین کی مجلس پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ شہید جبکہ بہت سی خواتین اور بچے زخمی ہو گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری