پاکستان کا طالبان وفد کے اسلام آباد دورے کے حوالے سے اظہار لاعلمی


پاکستان کا طالبان وفد کے اسلام آباد دورے کے حوالے سے اظہار لاعلمی

پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے طالبان کے تین سینیئر ارکان کے اسلام آباد دورے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وفود  آتے رہتے ہیں اس سے پھلے بھے آئے تھے لیکن میڈیا کے حالیہ رپورٹ  کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی اخبار گارڈین نے بھی افغان طالبان  اور کابل حکومت  کے در میان خفیہ ملاقات کی خبر شائع کی تھی جسے خود طالبان کی جانب سے مسترد کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے امور جارجہ  نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہاہے جس کی خاطر چار ملکی امن مذاکراتی گروہ بھی تشکیل ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے  ( اے پی ) نے انکشاف کیا تھا کہ افغان طالبان کے تین سینیئر ارکان نے پاکستان کا دورہ کرکے اس گروہ اور کابل حکومت کے درمیان قطر میں ہونے والے خفیہ مذاکرات کے بارے میں اسلام آباد کے حکام سے بات چیت کی ہے۔

پاکستان میں موجود افغان سفیر بھی افغان طالبان کے رہنماؤں کا اسلام آباد دورے کی تایید کر چکے ہیں لیکن اس سلسلے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیاتھا۔
 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری