روسی پولیس نے قفقاز میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا


روسی پولیس نے قفقاز میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قفقاز میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی پولیس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ دو مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر رکے بغیر آگے جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انتباہ کیا لیکن دہشت گردوں نے جب پولیس پر فائر کھولنے کی کوشش کی تو مارے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے دو اور دہشت گرد صوبہ داغستان کے ایک علاقے میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ روس میں بھی مسلح افراد پولیس اور سکیورٹی فورسز پر جان لیوا حملے کرتے رہتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری