عراقی فوج موصل سے صرف 5 کلومیٹر کے فاصلےپر


عراقی فوج موصل سے صرف 5 کلومیٹر کے فاصلےپر

عراقی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے فوجی دستے اب موصل شہر کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی کردستان کے داخلی امورکے وزیر ''کریم سنجاری'' کا کہنا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں نے موصل کے قریبی شہر الحمدانیہ کو بھی داعشیوں سے آزاد کرالیا ہے اور اب موصل کے بالکل قریب پہنچ کر داعشی دہشت گردوں کے سر پر کھڑے ہیں۔
عراقی اسپیشل فورسز تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کےآخری گڑھ موصل کے قریب پہنچ چکی ہیں۔
الحمدانیہ کو داعش کے چنگل سے ہفتہ کے روز آزاد کرالیا گیا تھا۔ الحمدانیہ کی آزادی عراقی فوج کے لئے ایک اہم کامیابی ہے کیوںکہ یہ شہر، موصل پر حملہ کرنے کے لئے کلیدی حیثت کا حامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق، عراقی فوج اس شہر کو موصل میں داخل ہونے کے لئے دروازے کے طور پر استعمال کرے گی۔
کریم سنجاری کا کہنا ہے کہ موصل سے اطلاعات آرہی ہیں کہ داعش کے اندر اختلافات پھوٹ پڑے ہیں اور وہ اب اپنی جان بچا کر فرار کرنے کی جگہ تلاش کررہے ہیں۔
کریم سنجاری نے مزید کہا، داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی کو ہفتہ کے روز بغداد میں داعشی کارکنوں سے جنگ میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
سنجاری نے کہا داعش کے بعض ارکان فرار کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم داعش کے کمانڈروں نے انہیں گرفتار کرکے پھانسی دے دی ہے۔
یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک موصل کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری