بغداد اور انقرہ کے درمیان کوئی معادہدہ نہیں ہواہے: العبادی


بغداد اور انقرہ کے درمیان کوئی معادہدہ نہیں ہواہے: العبادی

عراقی وزیراعظم نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد اور انقرہ کے درمیان موصل کی آزادی کے بارے میں کسی قسم کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے، اس قسم کی تمام خبریں بدنیتی پرمبنی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ، عراقی وزیراعظم نے امریکی  وزیر دفاع کی بغداد کو انقرہ سے مدد لینے کی تجویز کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حیدر العبادی کی امریکی وزیر دفاع کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں بغداد کو انقرہ سے فوجی مدد لینے کی تجویز دی گئی تاہم عراقی وزیر اعظم نے سختی سے مسترد کردیا۔

یاد رہےترک صدررجب طیب اردگان پہلے ہی دعویٰ کرچکے ہیں کہ اکیلاعراق موصل سے دہشتگردوں کو مار بھاگانے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے، عراق کو چاہئے کہ بیرونی مدد حاصل کرے۔

دوسری طرف عراقی وزیراعظم نے ترک صدر کی جانب سے موصل آپریشن کے بارے میں جاری بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہہ دیا تھا  کہ ترک آرمی کا موصل کی آزادی میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔ موصل کو دہشت گردوں کی چنگل سے عراقی فوج ہی آزاد کرائے گی۔

اب ایک بار پھر میڈیا میں کچھ ایسی خبریں گردش کرنے لگیں ہیں کہ بغداد اور انقرہ کے درمیان موصل کی آزادی میں ترک فوج کا حصہ لینے کے بارے میں باقاعدہ طور پر معاہدہ طے پایا ہے، جبکہ عراقی حکام اس قسم کی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

العبادی نے ایک بار پھر زوردیا ہے  کہ ہم موصل کی آزادی میں ترک فوج کے کسی قسم کے کردار کو نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری