بریگزٹ کےبعد بڑے بینک برطانوی سرزمین کو ترک کردیں گے


بریگزٹ کےبعد بڑے بینک برطانوی سرزمین کو ترک کردیں گے

بینکرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے صدرنے اعتراف کیا ہے کہ دنیا کے بڑے بینکوں نے منصوبہ بندی کی ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کی صورت میں اس ملک کی سر زمین کو چھوڑ دیں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے آبزرور کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے بینکرز ایسوسی ایشن کے صدر انتھونی براؤن نے اپنی ایک تقریر میں تاکید کی ہے کہ بڑے بینک اب برطانیہ سے باہر نکل جانے کا انتظار کررہے ہیں اور یہ شاید 2017 کی پہلے تین مہینوں میں انجام پائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے بنک بھی کرسمس سے پہلے اپنی بہت سی سرگرمیوں کو برطانیہ سے باہر منتقل کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بنکوں کے لئے برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنے کا مطلب صرف تجارت اور کاروبار پر لاگو ہونے والا اضافی ٹیرف نہیں ہوگا بلکہ برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنے کا یہ مطلب ہوگا کہ آیا بینک اپنے صارفین کو بینکاری یا مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے قانونی حقدار بھی ہونگے یا نہیں۔

براؤن نے مزید کہا کہ تاجر برادری آخری لمحات کا انتظار نہیں کر تے اور یہ علیحدگی برطانیہ کو یورپ کی متحدہ مارکیٹ سے محروم کرے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری