اوبامہ یہودی آبادکاری کے لئے سنگین خطرہ ہیں، اسرائیلی وزیراعظم


اوبامہ یہودی آبادکاری کے لئے سنگین خطرہ ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر بارک اوباما کے درمیان فلسطین میں غیرقانونی یہودی آبادکاری کے معاملے پر اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صدر اوبامہ کو یہودی آباد کاری کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔

عبرانی ٹی وی-2 کی جانب سے نشر کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے یہودیوں کے مذہبی تہوار عید غفران کے موقع پر عوفرہ اور عموناہ یہودی کالونیوں کے سرکردہ لیڈروں سے ایک بند کمرے میں ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر کو فلسطین میں یہودی آبادکاری کے تسلسل میں بڑی رکاوٹ ہی نہیں بلکہ براہ راست خطرہ سمجھتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین میں نہ صرف یہودی آباد کاری جاری رکھیں گے بلکہ اس میں مزید شدت لائیں گے۔

نیتن یاہو نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی پالیسیاں صدارتی مدت کے اختتام پر اسرائیلی مفادات کی حمایت پر نہیں بلکہ مخالفت پر مبنی رہی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری