افغانستان: مختلف جھڑپوں میں 41 طالبان ہلاک


افغانستان: مختلف جھڑپوں میں 41 طالبان ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ جھڑپوں میں کم ازکم 41 طالبان مارے گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ریڈیو پاکستان سے نقل کیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مختلف علاقوں میں کم از کم 41 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک بیان میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے نورگل میں ایک چیک پوسٹ پر سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 14 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

اسی طرح شمالی صوبے قندوز میں سکیورٹی فورسز کے چھاپوں میں ایک اہم کمانڈر سمیت 13 طالبان ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

دوسری جانب مغربی صوبے فرح میں فضائی حملوں کے نتیجے میں کم ازکم 16 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ تین زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ حال میں ہی افغان حکام اور طالبان کے مابین قطر میں امن مذاکرات کی خبر بھی سامنے آئی ہے تاہم فریقین میں افغانستان میں جاری جنگ کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری