ترک فوج نے کرد فورسز کے 50 ٹھکانے تباہ کردیے


ترک فوج نے کرد فورسز کے 50 ٹھکانے تباہ کردیے

ترک فوج نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کارروائی کرتے ہوئے داعش اور کرد مسلح افراد کے 50 ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران داعش کے 8 اور کرد مسلح گروہ کے 51 ٹھکانوں کو منہدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترک فوج کی یہ کارروائی فرات نامی آپریشن کا تسلسل ہے۔

ترک فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے ذریعے شمالی شام سے داعش اور کرد مسلح افراد کا صفایا کردیا جائے گا۔

دوسری طرف شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ترک فوج  کے اس قسم کے اقدامات سے شامی خود مختاری پامال ہو رہی ہے۔

ترک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں کرد مسلح گروہ کے 4 افراد ہلاک اور 20 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ترک فوج کے فضائی حملوں میں 11 داعشی دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ ترک حکومت نے کردستان ورکرز پارٹی ''پی کے کے'' اور کرد فورسز ''وائی پی جے'' کو کالعدم قرار دے کر پابندی عائد کردی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری