دہشتگردوں سے جنگ کے لئے عراقی حکومت کی اجازت لازمی


دہشتگردوں سے جنگ کے لئے عراقی حکومت کی اجازت لازمی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے تاکید کی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف موصل جنگ میں کسی طرح کی بھی شرکت کے لئے عراق کی مرکزی حکومت کی اجازت لازمی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں موصل اور اس کی ملکیت پر ترک حکام کی جانب سے بیانات اور حلب آپریشن میں شرکت پر اصرار کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں کسی بھی طرح کی شرکت عراق کی مرکزی حکومت سے ہی ممکن ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے اور دنیا میں دہشت گردی اور انسداد دہشت گردی کے بارے میں بحث بہت اہم ہے۔کوئی بھی حکومت جو دہشت گردی کا مقابلہ کر سکتی ہے اس کو مقابلہ کرنا چاہئے اور یہ درست کام ہے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ امر قابل قبول نہیں ہے کہ ہر کوئی دہشت گردی کے بہانے دوسری ریاستوں کی خود مختاری کی خلاف ورزی کرے اور اجازت کے بغیر یک طرفہ فیصلہ کر کے کسی کے ملک میں دخل اندازی کرے۔

لہٰذا، دہشت گردوں کے خلاف موصل جنگ میں کسی طرح کی بھی شرکت، عراق کی مرکزی حکومت کی اجازت، اطلاع اور ہماہنگی سے ہی ہونی چاہئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری