پاکستان میں ووٹر کی سہولت اور انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی


پاکستان میں ووٹر کی سہولت اور انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی

سیکریڑی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ووٹر کی سہولت اور انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے کیا جارہا ہے

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، سیکریڑی الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ووٹر کی سہولت اور انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

ان کا کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پوری امید ہے کہ اب انتخابات پر پہلے کی طرح سوالات نہیں اٹھائے جائیں گے۔

بابر یعقوب کا الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن کو گوگل میپ سے منسلک کرنے اور رزلٹ مینجمنٹ پر تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب اس پروگرام کے بعد جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے تحت 2018 کے الیکشن میں تمام پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات ویب سائیٹ پر ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخر تک تمام پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا جائیگا۔

سیکریڑی الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے کثیر المدتی احداف مقرر کر رکھے ہیں۔

بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کو ہر طرح سے شفاف بنانے کے لیے کوشاں ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ عام انتخابات تک ہم تربیت یافتہ عملہ تیار کرلیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری