گلگت بلتستان کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دینے کا فیصلہ


گلگت بلتستان کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دینے کا فیصلہ

باخبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے مشیر داخلہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مبصر کی حیثیت سے نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، باخبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے مشیر داخلہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مبصر کی حیثیت سے نمائندگی دینے کیساتھ ساتھ این ایف سی اور کونسل آف کامن انٹرسٹ سمیت دیگر تمام بین الصوبائی اداروں میں نمائندگی دینے اور عدالتی نظام میں بھی اصلاحات لانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، گلگت بلتستان کیلئے 10 مبصر ممبران قومی اسمبلی جبکہ 10 مبصر ممبران سینٹ کی خصوصی نشتیں مختص کی جائیں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف خصوصی طور پر ان آئینی اصلاحات کا اعلان وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد کرینگے۔
بعض ذرائع ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے موقف رکھتے ہیں کہ کشمیری قیادت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر موقف کمزور ہونے کا عندیہ دیکر گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دینے کی بجائے داخلی خودمختاری دینے اور آزاد کشمیر طرز کے سیٹ اپ کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم حقیقی صورتحال آنے والے دنوں میں ہی واضح ہو سکے گی۔
یاد رہے گلگت بلتستان کے عوام کا پر زور مطالبہ ہے کہ اس علاقے کو ملک کا پانچواں صوبہ بنایا جائے، لیکن وفاقی حکومت قسم قسم کے بہانے بنا کر گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق سلب کررہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری