عراقی فورسز نے جنوبی موصل کے مضافات میں 62 دیہات آزاد کرالئے


عراقی فورسز نے جنوبی موصل کے مضافات میں 62 دیہات آزاد کرالئے

عراقی فوج کے ترجمان نے جنوبی موصل کے مضافات میں خونخوار داعش کے چنگل سے 62 دیہات آزاد کرانے کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ عراقی فورسز نے موصل کارروائی کے آغاز سے اب تک 62 دیہاتوں کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرا لئے ہیں۔

عراقی ذرائع ابلاغ کا مزید کہنا ہے کہ عراقی فوج نے کارروائی کے دوران 722 داعشیوں کو ہلاک جبکہ 23کو گرفتار کیا ہے۔

127 سے زائد  ایسی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے جن میں بم رکھے گئے تھے۔ اس کے علاوہ 27 مارٹر گولے،  بکتربند گاڑیاں، 7خودکش جیکٹ اور اسلحے سے بھرے گودام وغیرہ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب دہشت گردوں کے حوصلے نہایت پست ہو چکے ہیں اور ان کی صفوں میں اختلافات پھوٹ پڑے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، داعش کے درمیان اختلافات پھوٹ پڑنے سے بہت سے دہشت گرد بغاوت پر اتر آئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل میں کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے اب تک 4 گھروں میں رکھے گئے بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے اس کے علاوہ، موٹرسائیکلوں میں رکھے گئے 397 بموں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔

عراقی فورسز کے کہنے کے مطابق، داعش سے متعلق 3 سرنگیں، ایک کمانڈ سینٹر اور 40 طیارہ شکن توپیں تباہ کردیے گیےہیں۔

یاد رہے کہ عراقی اسپیشل فورسز تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے آخری گڑھ موصل کے قریب پہنچ چکی ہیں جس کی وجہ سے داعش پر وحشت طاری ہوگئی ہے اور اس گروہ کے دہشت گردوں کے درمیان زبردست پھوٹ پڑی ہے اور اب بغاوت پر اتر آئے ہیں جس کی وجہ سے داعش نے اپنے ہی لوگوں کو جاسوسی کے شبے میں پھانسیاں دینی شروع کردی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری