مشیر خارجہ کے پاکستان میں افغان طالبان کی آمد سے متعلق متضاد بیانات


مشیر خارجہ کے پاکستان میں افغان طالبان کی آمد سے متعلق متضاد بیانات

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان طالبان کے وفد کی اسلام آباد آمد کی خبر کی تردید کے 2 روز بعد تصدیق کردی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا ہے کہ افغان طالبان کا وفد پاکستان آیا ہے تاہم ان کے دورے کے دوران ہونے والی بات چیت سے متعلق نہیں بتا سکتا۔

تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے طالبان کی ایک ملاقات قطر میں بھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ قطر میں افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان افغانستان میں مذاکرات کی بحالی سے متعلق خفیہ ملاقات کی خبر کے بعد پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر عمر زخیل نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان کا ایک وفد مذکورہ ملاقات کی بریفنگ دینے پاکستان آیا ہے۔

تاہم مشیر خارجہ نے عمر زخیل وال کے اس دعوے کی تردید کی تھی۔

دوسری جانب، افغان طالبان کی جانب سے اس گروہ کے تین رکنی وفد کے پاکستان دورے سے متعلق ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری