ایران کا جوہری معاہدہ مشرق وسطی میں امن و استحکام کے لئے ایک عظیم تحفہ


ایران کا جوہری معاہدہ مشرق وسطی میں امن و استحکام کے لئے ایک عظیم تحفہ

یورپی پارلیمنٹ کے قانون ساز نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کو یورپی یونین کے لئے ایک عظیم سفارتی فتح قرار دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے یورپی پارلیمنٹ کے پریس سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے نمائندے رچرڈ ہیوٹ نے تاکید کی ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ یورپی سفارت کاری کے لئے ایک عظیم فتح ہے جبکہ یہ معاہدہ دوسری جانب، تہران کو بین الاقوامی برادری کے ساتھ چلنے اور مزید تعلقات بڑھانےکا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدہ مشرق وسطی میں استحکام اور امن کے لئے بھی ایک عظیم تحفہ ہے۔ خاص طور پر جب ہم شام اور یمن میں انسانی المیوں سے دوچار ہیں۔ ان تنازعات کو حل کرنے کے لئے ایران کو دوبارہ سفارتی مذاکرات کی میز پر لوٹانا ایک نئی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزید پیشرفت کے حصول کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک کو ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات میں وسعت دینا چاہئے جبکہ باقی پابندیوں کو ختم کرنا بھی اس سلسلے میں ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ  سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں جیسے انسانی حقوقور ماحولیاتی مسائل میں تعاون کو مستحکم کرنا چاہئے۔

یورپین پارلیمنٹ کے رکن نے تاکید کی کہ خطے میں باہمی سلامتی کی ضمانت اور جوہری معاہدے کو مؤثر طور پر فروغ دینے اور نافذ کرنےکے لئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کوبڑھانا چاہئے۔

ہیوٹ نے کہا کہ بعض ممالک ایران کو کمزور اور الگ تھلگ کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان کی اس حرکت کا نتیجہ جوہری معاہدے کی ناکامی اور جوہری پھیلاؤ کی جانب ایران کی واپسی کی صورت میں نکلے گا جو کہ خلیج فارس اور اسرائیل کے لئے ایک سیکورٹی خطرہ ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری