پاکستان موٹرسائیکل بنانے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، صدر ہنڈا کمپنی


پاکستان موٹرسائیکل بنانے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، صدر ہنڈا کمپنی

ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے صدراور نمائندہ ڈائریکٹر ٹاکا ہیرو ہاچی گو نے بیان دیا ہے کہ پاکستان اب دنیا میں چھٹی بڑی ابھرتی ہوئی موٹر سائیکل مارکیٹ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان نے دنیا بھر میں موٹرسائیکل بنانے والے چھٹے بڑے ملک ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

جیو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے صدراور نمائندہ ڈائریکٹر ٹاکا ہیرو ہاچی گو نے شیخوپورہ میں واقع موٹر اٹلس ہنڈا کے موٹر سائیکل پلانٹ پر نئی پروڈکشن لائن کی تکمیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب دنیا میں چھٹی بڑی ابھرتی ہوئی موٹر سائیکل مارکیٹ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق، نئی پروڈکشن لائن کے بعد شیخوپورہ میں واقع اٹلس ہنڈا کے موٹر سائیکل پلانٹ کی پیداواری استعداد دگنی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پلانٹ کی اسمبلی استعداد 600,000 یونٹس سے بڑھ کر 1.2 ملین یونٹس تک پہنچ گئی ہے ۔

اس نئی پروڈکشن لائن کی تکمیل کے بعد اب کمپنی کی مجموعی پیداواری استعداد 1.35 ملین یونٹس تک پہنچ چکی ہے، جس میں ملک کے جنوبی حصے میں واقع کراچی پلانٹ کی 150,000 یونٹس کی پیداواری صلاحیت بھی شامل ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری