ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی


ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

ہندوستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

تفصیلات کے مطابق، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر فائربندی کے قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

متن میں خبردار کیا گیا تھا کہ اگر بھارت نے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے تو پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند ہفتوں سے بھارت سرحدی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو قیمتی جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔

پاکستان کے بار بار احتجاج کرنے کے باوجود عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھارت کی اس جارحیت پر سانپ سونگھا ہوا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری