ترکی: دہشتگردی کے الزام میں 2 میئر گرفتار


ترکی: دہشتگردی کے الزام میں 2 میئر گرفتار

ترکی میں دہشت گردی کی تحقیقات کے سلسلےمیں جنوب مشرقی صوبے دیار باقر کے دو میئر کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار باقر کے دو میئرز گلتن کیسانک اور فرات انلی کو دہشت گردنہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اے آر وائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ دیار باقر کے میئرگلتن کیسانک کو ایئرپورٹ سے جبکہ فرات انلی کو ان کے گھر سے گرفتارکیا گیا۔

سیکورٹی کی بھاری نفری نے ٹاون ہال میں واقع سرکاری دفاتر کی تلاشی لے کر اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لیے۔

ترک سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں میئر پر کرد باغیوں سے ہمدردی اور انہیں مدد فراہم کرنے کے الزامات ہیں، جن کی تحقیقات کے لیے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ ترک حکومت نے جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ ایمرجنسی کے تحت 20 ٹیلی ویژن اور ریڈیو اسٹیشنوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

اسی طرح عرصے قبل ترکی میں اکثریتی قصبوں کے 28 منتخب میئر کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری