کوئٹہ سانحہ: حکومت بلوچستان کا 3 اور حکومت پنجاب کا 1 روزہ سوگ کا اعلان


کوئٹہ سانحہ: حکومت بلوچستان کا 3 اور حکومت پنجاب کا 1 روزہ سوگ کا اعلان

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر بلوچستان میں 3 جبکہ پنجاب میں 1 روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اس افسوسناک واقعے پر پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں یک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

جس کے تحت صوبے بھر کی تمام سرکاری، نیم سرکاری اور اہم نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔

یاد رہے کہ پیر کی شب کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی نے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس ٹریننگ سنٹر کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اب تک 63 اہلکار شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں۔
دہشتگردی کے المناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری