لبنان اور فلسطین کے سرحدی علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی


لبنان اور فلسطین کے سرحدی علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیل کے ساتھ لبنانی سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی لبنان سے متصل سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا ہے۔

بعض ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی پر لبنان کی سر زمین سے فائرنگ کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کی سرحدی حدود سے اسرائیل کے گشت پر مامور فوجیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوگیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری