ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا پاکستانی جواب، 4 بھارتی چوکیاں تباہ، 5 بھارتی فوجی ہلاک


ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا پاکستانی جواب، 4 بھارتی چوکیاں تباہ، 5 بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی فوج کی بھمبر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان کے بھرپور جواب کے نتیجے میں 4 بھارتی چوکیاں تباہ اور 5 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، چند ہفتوں سے بھارتی فوجیوں‌ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی مسلسل جاری ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کو قیمتی زندگیوں اور املاک کے نقصان کا سامنا ہے۔

تازہ واقعہ میں عسکری ذرائع کے مطابق بھمبر سیکٹر میں بھارت نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی چار چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ 21اکتوبر سے اب تک ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری شہید اور 21 زخمی ہو چکے ہیں ۔

جبکہ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے رواں برس اب تک 90 سے زائد مرتبہ سرحد پر جنگ بندی کے قانون کی دھجیاں اڑا چکا ہے۔

جہاں بھارتی فائرنگ سے پاکستانی فوج اور شہریوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے وہیں بھارت کی جانب سے وقفے وقفے سے کی جانے والی گولہ باری کے نتیجے میں پاکستانی املاک کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

جبکہ بھارت کی اس جارحیت کے حوالے سے اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری