ہم ایران جیسے دشمنوں کے مقابلے میں ایک ساتھ کھڑے ہوں گے، ٹرمپ


ہم ایران جیسے دشمنوں کے مقابلے میں ایک ساتھ کھڑے ہوں گے، ٹرمپ

امریکی صدارتی انتخابات کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنے حامیوں کو بھیجے گئے ایک متنی پیغام میں اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن، ایران جیسے دشمنوں کے مقابلے میں قیام کرے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یروشلم شہر کے پرانے حصے میں بدھ کو ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھیجے گئے پیغام کو سننے کے لیے اس کے کچھ حامی جمع ہوگئے تھے۔

اپنے حامیوں کے نام پیغام میں ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ہم ایران جیسے دشمن ملک، جواسرائیل اور اس کی عوام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئےمصمم ہے، کے مقابلے میں ایک ساتھ مل کر کھڑے ہوں گےاور ساتھ ملکر ایک بار پھر امریکہ اور اسرائیل کو محفوظ بنائیں گے۔
واضح رہے کہ یہودیوں کا یہ اجتماع امریکہ کے ریپبلکن کے ایک حامی گروہ کی طرف سے مقبوضہ علاقوں میں منعقد کیا گیا تھا۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران اس گروہ نےمقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہنے والے امریکیوں کے ووٹ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوششیں شروع کی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ عرصے قبل ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ اگر وہ امریکہ کا صدر بن گیا تو   بیت المقدس کو اسرئیل کا دارالحکومت بنا دے گا۔

ٹرمپ کے اس بیان پر دنیا بھر کے مسلمانوں  میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری