بھارت: پاکستانی ہائی کمیشن اہلکار کی گرفتاری، رہائی، بھارت چھوڑنے کا حکم


بھارت: پاکستانی ہائی کمیشن اہلکار کی گرفتاری، رہائی، بھارت چھوڑنے کا حکم

پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو جھوٹا الزام لگا کر گرفتار کرنے کے چند گھنٹے بعد رہا کردیا گیا تاہم انہیں 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر محمود اختر کو دہلی پولیس نے جاسوسی کے الزام میں حراست میں لے لیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے تصدیق کی کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر کو جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سیکریٹری خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور انہیں اس بات سے آگاہ کیا کہ ان کے ایک افسر کو ناپسندیدہ شخص قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کے مطابق محمود اختر کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا کیوں کہ انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل ہے تاہم انہیں 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔
دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

بعض سیاسی ماہرین نے بھارت کے اس اقدام کو سفارتی دہشتگردی قرار دے دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری