عراقی سیکیورٹی فورسز، موصل کی سرحدوں تک جا پہنچی


عراقی سیکیورٹی فورسز، موصل کی سرحدوں تک جا پہنچی

عراقی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موصل کی سرحد پر پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ،عراقی سیکیورٹی فورسز نے موصل پہنچنےکا دعوی کیا ہے۔

دوسری جانب ایک سکیورٹی ذریعے نے بھی نینوا صوبے میں اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج موصل شہر کے مرکز سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی ہے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حشد الشعبی فورسز آئندہ چند دنوں میں موصل میں ایک نیا محاذ کھول دے گی تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی۔

اس دوران موصل کے جنوب میں القیارہ ایئر بیس میں امریکی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ  موصل کی جانب عراقی فورسز کی پیش قدمی کے ساتھ ساتھ داعش کی مزاحمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

بعض مغربی ذرائع ابلاغ  نے خبر دی ہے کہ جنوبی موصل میں داعش نے عراقی فورسز کی پیش قدمی کو روک دیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی کےآغاز سے اب تک اس شہرکے حدود میں 800 کلومیٹرکا علاقہ داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری