ترکی میں 10 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین برطرف


ترکی میں 10 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین برطرف

ترک حکام نے فتح اللہ گولن سے منسلک ہونے کے شبہے میں 10 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، فتح اللہ گولن سے منسلک اور ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہے میں 10 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔

برطرف کئے گئے سرکاری ملازمین میں اساتذہ اور ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں۔

ترک صدر طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ بغاوت میں ملوث افراد کی سزائے موت کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری کی سفارش کریں گے۔

یاد رہے کہ ترکی میں 15 جولائی کو حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کی گئی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

اب تک ناکام بغاوت میں ملوث 37 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ایک لاکھ سرکاری اہلکاروں کو عہدوں سے برطرف کیا جاچکا ہے۔

برطرف ہونے والوں میں ہزاروں کی تعداد میں جج صاحبان، فوجی افسران، اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری