افغانستان کے 33 شہروں پر طالبان کا قبضہ


افغانستان کے 33 شہروں پر طالبان کا قبضہ

افغانستان کی تعمیر نو کے لئے امریکی خصوصی ادارے سیگار نے تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کے 33 اہم شہروں پر طالبان کا کنٹرول ہے جبکہ مزید 116 چھوٹے بڑے شہر جنگ کی آگ میں جل رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی تعمیر نو کے لئے امریکی خصوصی ادارے سیگار نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغان حکومت نے رواں سال کے دوران ماضی کے مقابلے میں 2.2 فیصد علاقے پراپنا کنٹرول کھو دیا ہے۔

امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے کل 407 شہروں میں سے 258 شہروں پر حکومت کا کنٹرول ہے جبکہ 33 شہروں پر طالبان کا قبضہ ہے اور 116 شہروں میں طالبان اور افغان فوج کے درمیان جنگ جاری ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوری 2015 سے 19 اگست 2016 تک افغانستان میں 101 حملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

ان حملوں میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 15 ہزار افغان اہلکار سیمت 5523 افراد مارے گئے ہیں۔

امریکی ادارے سیگار کے اعلیٰ عہدیدار جان اسپیکو کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے رواں سال اپنے زیر کنٹرول 5 فیصد علاقوں کو گنوا دیا ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ اب افغان حکومت کے کنٹرول میں ملک کے صرف 65.6 فیصد علاقے ہیں جبکہ پچھلے سال 70.5 فیصد علاقوں پر قبضہ تھا۔

 

واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی ادارے برای تعمیر نو افغانستان نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان کے 400 شہروں میں سے 19 شہروں پر طالبان کا قبضہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری