نوازشریف کے مستعفی ہونے پر احتجاج جشن میں تبدیل ہوجائے گا


نوازشریف کے مستعفی ہونے پر احتجاج جشن میں تبدیل ہوجائے گا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف مستعفی ہوگئے تو احتجاج جشن میں تبدیل ہوجائے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنے دھرنے کی کامیابی پر اس قدر یقین ہے کہ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ نوازشریف کے مستعفی ہونے پر احتجاج جشن میں تبدیل ہوجائے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف بندوقوں اور مارکٹائی کی سیاست نہیں کرتی۔

انہوں نے نواز شریف انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرویز مشرف کی آمریت کو موجودہ جمہوریت سے بہتر قرار دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو جوڑنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ افراد آئیں گے تو اسلام آباد بند ہو جائے گا۔

عمران خان نے حکومت پر ملک کو پولیس اسٹیٹ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ عدلیہ کا ٹرائل ہے۔

دوسری جانب، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئے ہیں کہ میرے دل میں عمران خان کے لیے محبت یا نفرت نہیں، احترام کا رشتہ ہے، عمران خان عدالتوں کا احترام کرنا سیکھیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنے کی کال میں صرف 2 روز باقی ہیں اور حکومت اور تحریک انصاف اپنی اپنی جگہ پر پوری تیاری کیے بیٹھیں ہیں۔

ایک جانب حکومت نے اس دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر کے تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے تو دوسری جانب عمران خان نے اپنے حامیوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ کسی صورت پولیس کے ہاتھ نہ آئیں اور ہر حال میں اسلام آباد پہنچ کر دھرنے کو کامیاب بنائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری