یمنی قبائل کا آل سعود کے خلاف "متحدہ جہاد" کا اعلان


یمنی قبائل کا آل سعود کے خلاف "متحدہ جہاد" کا اعلان

یمن کے صوبے بیضاء سے تعلق رکھنے والے قبائل نے متحد ہوکر آل سعود کی ظلم و بربریت کے خلاف جہاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے مختلف قبائل جیسے رداع، قریشیة، شریة، عرش، صباح، ریاشیة، قیفه و ولدربیع کے سربراہوں نے خولان اور سنحان نامی علاقوں میں رہنے والے  قبائل کی طرف سے آل سعود کے خلاف جہاد کرنے کے دعوت نامے کا مثبت جواب دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آل سعود کے ظلم و بربریت کے خلاف مسلح جہاد کریں گے۔

المیسرہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے تمام قبائل نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے آل سعود کے خلاف "متحدہ جہاد" کے لئے تیار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

یمنی قبائل نے اس ملک کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آل سعود کے ظلم کے خلاف اسلحہ اٹھا کر میدان میں اتر جائیں۔

قبائل نے آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ آل سعود کے خلاف آواز اٹھائے۔

یاد رہے کہ ریاض حکومت کو یمن میں سخت شکست کا سامنا ہے جس کی وجہ سے آل سعود نے مقامات مقدسہ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری