میشل عون حزب اللہ کی حمایت سے "بعبدا" کے محل میں


میشل عون حزب اللہ کی حمایت سے "بعبدا" کے محل میں

لبنان میں نہایت کشمکش کے بعد آج صدارتی انتخابات ہوئے جس میں میشل عون حزب اللہ کی حمایت سے بعنوان صدر منتخب کئے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدر کے انتخاب کے لئے لبنانی پارلیمان کا اجلاس بلایا گیا ہے۔

صدر کے انتخاب کے لئے پارلیمان کے 127 ارکان نے شرکت کی اور میشل عون پہلے مرحلے میں ہی 84 ووٹ حاصل کرکے اس ملک کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

لبنان کا صدارتی محل "بعبدا" 25 مئی 2015 سے نئے صدر کے انتظار میں تھا۔

یاد رہے کہ میشل سلیمان کی صدارتی مدت پوری ہوچکی تھی اور سعودی عرب کی جانب سے لبنان کے داخلی امور میں دخل اندازیوں کے سبب لبنانی پارلیمان اب تک ان کا جانشین معین نہیں کر سکی تھی۔

لبنانی پارلیمان، 40 مرتبہ اجلاس منعقد کرنے کے باوجود سیاسی اختلافات اور بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے کسی نتیجے تک پہنچنے سے قاصر رہی تھی۔

آج (31 اکتوبر) کو حزب للہ کی حمایت سے  میشل عون ہی لبنان کے صدر منتخب ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور انہیں انتخابات کے دوسرے دور میں 65 ووٹ حاصل کرنا ہونگے۔

اطلاعات کے مطابق، انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کو پہنچا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ میشل عون پہلے ہی مرحلے 84 ووٹ حاصل کرکے بازی لے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنانی پارلیمان میں صدارت کے لئے صرف 65 ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری