بھارت کی ایل اوسی پر فائرنگ/ خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 6 زخمی


بھارت کی ایل اوسی پر فائرنگ/ خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 6 زخمی

بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کو ایک معمول بنا لیا ہے۔ آئے روز بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین واقعے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق، آزاد کشمیر میں کوٹلی کے قریب  لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں بھارت کی جانب سے سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں میں شدت آئی ہے جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز جواب تو دے دیتی ہیں لیکن اس معاملے کو بار بار مختلف فورم پر اٹھانے کے باوجود عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی عام انسان کی عقل سے بالاتر ہے۔

معمول یہ بن چکا ہے کہ ہر چند روز بعد بھارت ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کرتا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ اس کی خبر دیتے ہیں، میڈیا اس کو نشر کرتا ہے، دنیا آگاہ ہوتی ہے اور پھر خاموشی!!

اور یہ خاموشی بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ کی تڑتڑاہٹ سے ایک بار پھر ٹوٹتی ہے اور دوبارہ وہی عمل دہرایا جاتا ہے جو بیان کیا جا چکا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری