پاکستان کے نئے سپہ سالار کا فیصلہ ہو گیا ہے


پاکستان کے نئے سپہ سالار کا فیصلہ ہو گیا ہے

پاکستانی ذرائع ابلاغ نے فوجی اور سیاسی قیادت کی جانب سے نئے آرمی چیف کے لئے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید کا نام تجویز دینے کی خبر دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان مشاورت مکمل ہو گئی ہے اور ان ناموں پر دونوں جانب سے اتفاق ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ فوج ملک کی سالمیت، جنگ اور امن میں کارکردگی اور دہشتگری کے خلاف جنگ کو برقرار رکھنے کے لئے قابل ترین اور موزوں ترین لیفٹیننٹ جنرلز کو ان عہدوں پر تعیناتی دیتی ہے۔

یاد رہے کہ عرصہ قبل انگریزی اخبار ڈان نیوز نے بھی اپنی رپورٹ میں جن چند لیفٹیننٹ جنرل کا نام متوقع چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر دیا تھا ان میں ایک نام لیفٹیننٹ جنرل  قمر جاوید باجوہ کا بھی تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری