لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی کی فراہمی معطل


لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی کی فراہمی معطل

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ اور پنڈی اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ پر پابندی کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، حکومت عمران خان کے اسلام آباد دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے سرتوڑ کوشش میں مصروف ہے۔

کہیں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آپس میں گتھم گتھا نظر آتے ہیں تو کہیں پولیس اہلکار تحریک انصاف کے قافلوں پر شیلنگ کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔

کبھی پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ ہوتا ہے تو کہیں اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت جانے والی چھوٹی بڑی سڑکوں پر کنٹینرز، بیرئیرز، خاردار تاریں اور دیگر رکاوٹیں بھی حکومت کی اسی کوشش کی نشاندہی کرتی ہیں کہ کسی بھی طرح لوگوں کو عمران خان کے دھرنے کی کال پر اسلام آباد پہنچنے سے روکا جائے۔

اب چونکہ دھرنے میں فقط ایک روز باقی ہے تو حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے ایک اور وار کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔

حکومت کا یہ تازہ وار کس قدر کاری ثابت ہوگا یہ تو کل ہی معلوم ہوگا تاہم تحریک انصاف کی قیادت دھرنے کی کامیابی اور وزیراعظم کے مستعفی ہونے پر بہت پرامید ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری