نواز شریف اور مودی کی زبان میں کوئی فرق نہیں ہے، پرویزالٰہی


نواز شریف اور مودی کی زبان میں کوئی فرق نہیں ہے، پرویزالٰہی

پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے وزیراعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور مودی کی زبان میں کوئی فرق نہیں ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے تمام سیاسی جماعتوں سے 2 نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما نے وزیراعظم نواز شریف کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے (ق) لیگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بہت سے کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔

اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بنی گالہ کے محاصرے کو افسوس ناک قرار دیا اور واضح کیا کہ دھرنے پر ایسے اقدامات سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

لیگی رہنما نے نواز شریف کا نام لئے بنا کہا کہ ملک میں پاک فوج کے خلاف سازش کی جا رہی ہے جو کہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مودی کی زبان میں کوئی فرق نہیں ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ دھرنا اسلام آباد میں ہو رہا ہے جبکہ پنجاب میں دفعہ 144 کیوں نافذ کیا گیا ہے؟

لاہور میں ٹرانسپورٹ پر پابندی اور سی این جی بند ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر دھرنے میں لوگوں کو پیدل بھی آنا پڑا تو آئیں گے اور 2 نومبر کو تاریخ کا بہت بڑا اجتماع ہوگا۔

پانامہ لیکس سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ پانامہ لیکس پر نواز شریف ڈھیٹ ہو کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

وہ اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملکی سیاست اور حالات حاضرہ پر بات چیت کر رہے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری