نجف سے کربلا ہائی وے پر 340 ایرانی اہلکار خدمات انجام دیں گے


نجف سے کربلا ہائی وے پر 340 ایرانی اہلکار خدمات انجام دیں گے

ایرانی ریسکیو (ھلال احمر)کے نائب سربراہ کاکہنا ہے کہ عراق میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کروڑوں زائرین کی شرکت متوقع ہے جن کی خدمات انجام دینے کے لئے ایران نے 340 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ھلال احمر کے نائب سربراہ شاہین فتحی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین کے موقع پر دنیا بھر سے کروڑوں زائرین عراق جائیں گے۔ ایران سے بھی لاکھوں زائرین نے عراق کے ویزے حاصل کر لئے ہیں۔

شاہین فتحی نے مزید کہا: زائرین کی سہولت کے لئے ایرانی ھلال احمر کی 501 ریلیف کیمپیں ہر وقت زائرین کی خدمت میں کوشاں رہیں گے۔

ھلال احمر کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ عراق سے متصل سرحدوں جیسے شلمچہ اور چزابہ پر ہنگامی کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں 4 ہیلی کاپٹر بھی تعینات کئے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر زائرین کی بروقت مدد کی جاسکے۔

فتحی کا کہنا ہے کہ نجف سے کربلا ہائی وے پر پیدل سفر کرنے والے زائرین کی خدمت کے لئے اسلامی جمہوری ایران کی طرف سے 340 افراد پر مشتمل ایک ٹیم روانہ ہو گی جس میں ڈاکٹرز، نرسیں اور دوسری امداد رساں افراد شامل ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی سرحد سے لیکر نجف-کربلا ہائی وے تک 26 جدید ترین ایمبولینس بھی تعینات کی جائیں گی تاکہ ضرورت کے وقت زائرین کی مدد ہوسکے۔

فتحی نے کہا کہ ایران سے ریسکیو ٹمیں 9 نومبر کو عراق کی جانب روانہ ہونگیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری