لاہور میں بینائی سے محروم طالبات کے لئے کمپیوٹر لیب اور لائبریری کی سہولیات


لاہور میں بینائی سے محروم طالبات کے لئے کمپیوٹر لیب اور لائبریری کی سہولیات

لاہور کے تعلیمی ادارے کینئرڈ کالج نے بصارت سے محروم طالبات کو کمپیوٹر لیب اورلائبریری سمیت دیگر سہولتیں دے کر ایک نئی روایت قائم کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، کینئرڈ کالج لاہورمیں بینائی سے محروم بی ایس آنرز کی باہمت طالبات عام طالبات کی طرح تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

اس ادارے میں طالبات کو نوٹس تیار کرنے اور کتب کے مطالعے کے لیے عمدہ سہولتیں موجود ہیں جبکہ ٹائم رائٹر مشین نوٹس کی تیاری میں ان کی مددگار ہے۔

جیو نیوز کے مطابق، طالبات کا موقف ہے کہ امتحانات کے دوران بھی اگر رائٹر مشین مل جائے تو مزید آسانی ہوجائے۔

کالج انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مختلف کورسز میں بصارت سےمحروم  27 طالبات زیرِتعلیم ہیں۔

دوسرے شہروں سےتعلق رکھنے والی ان طالبات کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کھانا اور رہائش بھی مہیا کی جا رہی ہے۔

بصارت سے محروم طالبات کہتی ہیں کہ اگر دوسرے تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی طلباء و طالبات کو سہولتیں مل جائیں تو وہ ملکی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری