پاکستان کے نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکہ


پاکستان کے نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ آرمی چیف کون ہوگا فیصلہ حکومت پاکستان کریگی، ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، گذشتہ روز واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاک فوج کے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی، ہم اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

جان کربی نے پاکستان کے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے  سے بیان دیا ہے کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور صرف پاکستان کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ جس کو چاہے اگلا آرمی چیف تعینات کرے۔

وہ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف 23 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری