پاکستان کا بھارتی سفارتی عملے کے مزید اہلکار ملک بدر کرنے کا فیصلہ


پاکستان کا بھارتی سفارتی عملے کے مزید اہلکار ملک بدر کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارت کاروں کے تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے اس ملک کے مزید اہلکاروں کے ملک بدر کرنے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان میں بھارت کا بڑا جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی سفارتخانے کے دو اہلکار تخریب کاری کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔ 

پاکستان سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر نکالا جانے والا سرجیت سنگھ بھی بلبیر سنگھ کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔

اے آر وائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث بھارتی ایجنٹوں کا ایک اور نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔

اس نیٹ ورک میں بھارتی سفارت کاروں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کے بعد بھارتی سفارتی عملے کو فوری طور پر پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کا مطابق، بھارتی ایجنسی کے افسر فرسٹ سیکریٹری پریس انفارمیشن کے لبادے میں پاکستان میں تعینات ہیں۔ بلبیر سنگھ اور راجیش کمار کے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کمرشل قونصلر کے طور پر تعینات راجیش دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

اس سے قبل بھارتی جاسوس اور بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بلوچستان سے عمل میں لائی گئی تھی جس نے دوران تحقیقات پاکستان میں بھارت کی مداخلت کی تصدیق کی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلبیرسنگھ اور راجیش کمار اگنی ہوتری کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا کہا جائے گا، آئندہ کچھ روز کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلانے والے مزید کئی نام نہاد بھارتی سفارتکاروں کے نام سامنے آئیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری