گوادر سے 150 سے 200 کنٹینر برآمد کے لئے تیار


گوادر سے 150 سے 200 کنٹینر برآمد کے لئے تیار

تجرباتی طور پر گوادر سے 150 سے 200 کنٹینرز ایکسپورٹ کیلئے تیار ہو گئے ہیں، برآمدی مال میں چین اور پاکستانی ایکسپورٹرز کا سامان شامل ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے جیو کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کوسکو شپنگ کمپنی کا ان کنٹینروں کو آئندہ ہفتے گوادر بندرگاہ سے خلیج سمیت مختلف ملکوں تک پہنچانے کا امکان ہے۔

اس مال میں چین کے 100 کنٹینرز میں موجود ٹیکسٹائل سمیت مختلف سامان شامل ہیں۔

شپنگ ذرائع کے مطابق، ملکی مال کے ایک سے دو سو کنٹینرز بھی گوادر کے ذریعے ایکسپورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

اس تجرباتی ایکسپورٹ اور گوادر-رتوڈیرو روڈ کے دسمبر میں افتتاح کے بعد، اس بندرگاہ سے تجارت میں اضافے کا امکان ہے۔

درآمدات کے بڑھنے سے نہ صرف دنیا میں پاکستان کی مصنوعات کے استعمال میں اضافہ ہوگا بلکہ قیمتی زر مبادلہ کمانے کا بھی موقع ملے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری