لاوروف: روس، شام میں مخلصانہ تعاون کے لئے تیار ہے


لاوروف: روس، شام میں مخلصانہ تعاون کے لئے تیار ہے

روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو شام میں سیاسی حل کے حصول کی خاطرمخلصانہ تعاون کی تلاش میں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے رائٹرز کے حوالے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک خطاب میں تاکید کی ہے کہ ماسکو، شام میں مخلصانہ تعاون کی تلاش میں ہے تاکہ اس ملک میں بحران کے خاتمے کے لئے کسی سیاسی حل تک پہنچ سکے۔

انہوں مزید کہا کہ ہمیں اپنے شراکت داروں سے بھی امید ہے کہ وہ بھی ضروری ایجنڈے پر متفق ہو جائیں۔ اس صورت میں ہم تعمیری تعاون کو ایک ایسے سیاسی عمل کے حصول کے لئے شروع کریں گے جس پر شامی حکومت اور اپوزیشن فورسز دونوں شراکت دار ہوں۔

لاوروف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام سے متعلق ایک سال قبل منظور ہونے والی قرارداد کے بارے میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے الفاظ مجھے یاد ہے کہ جب یہ قرارداد منظور کی گئی تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ جو کوئی بھی شام میں سیاسی عمل کا حصہ بننا چاہتا ہے اسے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات کو منقطع کرنا پڑے گا۔ تقریبا ایک سال گزر چکا ہے اور ہم ان کے کئے گئے وعدوں کے انتظار میں ہیں۔

واضح رہے کہ شام سے متعلق تمام مذاکرات اور فائر بندیوں کی ناکامیوں کی ذمہ دار خود امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں جو مسلسل دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری